0
Saturday 9 Nov 2019 13:41

کرتارپور منصوبہ مکمل کرنے پر عمران خان کا مشکور ہوں، نریندر مودی

کرتارپور منصوبہ مکمل کرنے پر عمران خان کا مشکور ہوں، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کی کوشش کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سکھ مت کے بانی بابا گرونانک کے یوم ولادت پر پاکستان کی جانب سے سکھوں کو دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا تحفہ دیئے جانے پر جہاں دنیا بھر سے سکھ پاکستانی اقدام پر انتہائی خوش ہیں وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ گرداسپور گرردوارا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ  کرتارپور راہداری منصوبے پر وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے کرتارپور کے معاملے پر بھارت کے جذبات کو سمجھا اور عزت دی، میں پاکستانی عملے کا شکریہ ادا کرتا یوں جنہوں نے اپنی طرف کرتارپور منصوبے کو انتہائی کم وقت میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبہ 10 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ راہداری کی تعمیر کے ساتھ پاکستان میں موجود سکھوں کے دوسرے مقدس ترین مقام گوردوارہ دربار صاحب میں بھی توسیع کی گئی ہے، 44 ایکڑ رقبے پر مشتمل دنیا کا یہ سب سے بڑا گوردوارہ ہے، سکھ یاتری 72 سال کی دعائیں پوری ہونے پر خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 826420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش