0
Saturday 9 Nov 2019 14:46

10 روز سے بند شاہراہ بلتستان ٹریفک کیلئے بحال

10 روز سے بند شاہراہ بلتستان ٹریفک کیلئے بحال
اسلام ٹائمز۔ دس روز سے بند گلگت سکردو شاہراہ (شاہراہ بلتستان) ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی۔ روندو میں باغیچہ کے مقام پر بلاسٹنگ کے نتیجے میں بند ہونے والی شاہراہ دس روز بعد ایف ڈبلیو او نے ٹریفک کیلئے بحال کر دی یے۔ یاد رہے کہ دس روز قبل شاہراہ بلتستان کے توسیعی منصوبے پر کام کے دوران بلاسٹنگ کے نتیجے میں باغیچہ کے مقام پر  شاہراہ کا 75 میٹر حصہ کٹ کر دریا برد ہو گیا تھا جس کیوجہ سے پیدل چلنے کا راستہ بھی بند ہوا تھا۔ شاہراہ کی بندش کی وجہ سے بلتستان میں پٹرولیم مصنوعات کی سنگین قلت پیدا ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 826441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب