QR CodeQR Code

چیف کورٹ جی بی نے پرائیویٹ فریقین کے مابین دیوانی مقدمات میں ایف آئی اے کو مداخلت سے روک دیا

9 Nov 2019 15:03

جسٹس علی بیگ نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ پارٹیوں کے مابین دیوانی مقدمات، تنازعات میں ایف آئی اے کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ دیوانی مقدمات، تنازعات میں پرائیویٹ فریقین کے مابین فراڈ اور جعلسازی کو ثابت کرنے کے لئے ٹرائل کورٹ (سول عدالت) موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ایف آئی اے کو پرائیویٹ فریقین کے درمیان دیوانی مقدمات و تنازعات میں مداخلت اور کارروائی کرنے سے روک دیا۔ جسٹس علی بیگ نے چیف کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ میں محمد رضا اور یاسمین اسرار کی پٹیشن پر فیصلہ دیتے ہوئے ایف آئی اے کو مذکورہ بالا مدعیان کے خلاف جاری کارروائی کو ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے نے اسرار حسین خان کی مدعیان کے خلاف ملی بھگت سے جعلی مختار نامے کے ذریعے نجی لین دین کرنے کے الزام پر مشتمل درخواست پر کارروائی کر کے مقدمہ قائم کیا تھا۔ مدعیان نے اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیکر فاضل عدالت میں پٹیشن دائر کر دی تھی۔ جسٹس علی بیگ نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ پارٹیوں کے مابین دیوانی مقدمات تنازعات میں ایف آئی اے کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ دیوانی مقدمات، تنازعات میں پرائیویٹ فریقین کے مابین فراڈ اور جعلساذی کو ثابت کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ (سول عدالت) موجود ہے۔ پرائیوٹ فریقین کے مابین دیوانی مقدمات میں ایف آئی اے کو مداخلت اور کارروائی کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ عدالت نے مدعیان کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی کو ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 826442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826442/چیف-کورٹ-جی-بی-نے-پرائیویٹ-فریقین-کے-مابین-دیوانی-مقدمات-میں-ایف-ا-ئی-اے-کو-مداخلت-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org