QR CodeQR Code

انٹرنیٹ اور موبائل خدمات کی معطلی کیوجہ سے صحافی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں، ایوان صحافت کشمیر

9 Nov 2019 16:35

ایوان صحافت کشمیر کے بیان میں کہا گیا کہ خطے کشمیر میں مواصلاتی نظام کے ٹھپ ہونے کی وجہ سے صحافیوں کو انٹرنیٹ اور موبائل تک رسائی حاصل نہیں ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایوان صحافت کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 92 دنوں سے مواصلاتی بریک ڈاؤن پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صحافت کشمیر کے بیان کے مطابق ایوان صحافت کشمیر کے نظم کی دوسری میٹنگ کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ کی معطلی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس دوران محسوس کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں صحافیوں کو سخت مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔ ایوان صحافت کشمیر کے بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل کے بند ہونے کی وجہ سے صحافی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال سے متعلق تصدیق نہیں ہورہی ہے۔ ایوان صحافت کے بیان میں کہا گیا کہ خطے کشمیر میں مواصلاتی نظام کے ٹھپ ہونے کی وجہ سے صحافیوں کو انٹرنیٹ اور موبائل خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو کئی بار یاداشتیں دی گئی کہ اخبارات کے دفاتر، صحافیوں اور ایوان صحافت کو مواصلاتی سہولیات فراہم کی جائے، تاہم اس میں تاخیر کی جارہی ہے۔ ایوان صحافت نے حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صحافیوں کو موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل کی بحالی کے حوالے سے ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی جارہی ہے، تمام صحافی حضرات سخت ترین مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ صحافی حضرات کشمیر کی زمینی صورتحال سے عوام کو آگاہ کرسکیں۔
 


خبر کا کوڈ: 826453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826453/انٹرنیٹ-اور-موبائل-خدمات-کی-معطلی-کیوجہ-سے-صحافی-مفلوج-ہوکر-رہ-گئے-ہیں-ایوان-صحافت-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org