0
Saturday 9 Nov 2019 16:36

بی جے پی دفعہ 370 کو بحال کرے تاکہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال واپس لوٹ آئے، خالد نجیب

بی جے پی دفعہ 370 کو بحال کرے تاکہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال واپس لوٹ آئے، خالد نجیب
اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ دفعہ 370 واپس لینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں ہڑتال جاری ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خالد نجیب نے بھارتی حکومت کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیر کو پھر سے خصوصی درجہ واپس نہ دیا جائے تب تک ریاست کے لوگ چین و سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زور و زبردستی سے کشمیری عوام پر ایسے فیصلے ٹھونسے نہیں جا سکتے ہیں۔ ڈوڈہ جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خالد نجیب سہروردی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کی ہم پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی کارروائیوں کو بھارتی آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اپنی جد و جہد تب تک جاری رکھیں گے جب تک بھارتی حکومت اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو چاہیئے کہ دفعہ 370 کو بحال کرے تاکہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال واپس لوٹ آئے۔ انہوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ دہرایا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہ سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں قید رکھنا جمہوریت کے منافی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 826454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش