0
Saturday 9 Nov 2019 19:08

نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، یہ بے نامی اثاثہ جات کا الزام کسی پر بھی لگا سکتا ہے، نفیسہ شاہ

نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، یہ بے نامی اثاثہ جات کا الزام کسی پر بھی لگا سکتا ہے، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، یہ بے نامی اثاثہ جات کا الزام کسی پر بھی لگا سکتا ہے۔ سکھر میں خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب ایک ہتھکنڈا ہے، آہستہ آہستہ سارے کیس ڈھیر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو نیب کے ریمانڈ میں 55 دن ہوگئے ہیں، نیب کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں تھے، یہ مقدمہ بہت ہی کمزور ہے اسی لئے عدالت نے جیل کسٹڈی میں دے دیا ہے۔ خورشید شاہ کے کیس سے متعلق نفیسہ شاہ نے بتایا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خورشید شاہ صاحب کا علاج جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کی اہل نہیں، ایک دن میں 9 آرڈیننس جاری کئے جاتے ہیں اور ایک ہی دن میں پاس کرتے ہیں، منتخب اراکین نے نہ قانون پڑھا، نہ سمجھا، سلیکٹڈ حکومت نے سلیکٹڈ کام کرکے پاس کردیا۔
خبر کا کوڈ : 826486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب