QR CodeQR Code

سرور کائنات کا پیغام سمجھا جاتا تو آج امت فرقوں میں تقسیم نہ ہوتی، معصوم نقوی

9 Nov 2019 20:32

جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید المرسلین کی ولادت باسعادت سے بڑا خوشی کا کوئی موقع ہو ہی نہیں سکتا، عید میلادالنبی منانے کا مقصد سرور کائنات کی ذات اقدس سے عقیدت کا اظہار ہے جو دراصل سب عیدوں سے بھی بڑھ خوشی کا دن ہے کہ جب رحمت العالمین اور سرور کائنات اس دنیا میں تشریف لائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کیلئے مبارک دن ہے، جس پر ہمیں دنیا میں نظام مصطفی کے قیام اور صلح کے پیغام کے فروغ کا عزم کرنا چاہئے، ماہ مقدس ربیع الاول کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید المرسلین کی ولادت باسعادت سے بڑا خوشی کا کوئی موقع ہو ہی نہیں سکتا، عید میلادالنبی منانے کا مقصد سرور کائنات کی ذات اقدس سے عقیدت کا اظہار ہے جو دراصل سب عیدوں سے بھی بڑھ خوشی کا دن ہے کہ جب رحمت العالمین اور سرور کائنات اس دنیا میں تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ رسول عربی نے دنیا میں امن کا دائمی پیغام دیا اور اللہ تعالیٰ کا پیغام ضابطہ حیات قرآن مجید کی شکل میں لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بدامنی تعلیمات نبوی سے دوری کا نتیجہ ہے، اگر سرور کائنات کا پیغام سمجھا جاتا تو آج امت فرقوں میں تقسیم نہ ہوتی، اور نہ ہی عالم کفر اسلام کے مقابلے میں قدم جما سکتا۔


خبر کا کوڈ: 826497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826497/سرور-کائنات-کا-پیغام-سمجھا-جاتا-آج-امت-فرقوں-میں-تقسیم-نہ-ہوتی-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org