0
Saturday 9 Nov 2019 19:57

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے ایکبار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے ایکبار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے ایک بار پھر معافی مانگ لی۔ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا جواب بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے عدالت میں جمع کرایا۔ جمع کرائے گئے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں، جبکہ پاکستان کی ہر عدالت اور جج کا بے حد احترام کرتی ہوں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں عدلیہ کی آزادی پر یقین ہے۔ میں نے نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی، اگر مقدمے پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملا تو اس پر بھی معافی مانگتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت یا مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کبھی نیت بھی نہیں تھی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لئے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 826498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش