0
Saturday 9 Nov 2019 21:04

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس اہلکار قتل، 2 ملزمان گرفتار

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس اہلکار قتل، 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر میں پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او باڑہ اکبر آفریدی کے مطابق گذشتہ روز پولیس اہلکار مسیت خان کو گھر کے سامنے قتل کرنے کی اطلاع پر وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ واردات میں عقل خان ولد عقل شاہ اور ریحان ولد عقل شاہ ملوث ہیں جو اپنے گھر واقع ارجلی ندی میں موجود ہیں اور تھوڑی دیر میں علاقے سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب پشاور کے علاقہ ہارون آباد میں نامعلوم افراد نے فرنٹیر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کے اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پشاور پولیس کے مطابق ایف آر پی میں بطور کانسٹیبل تعینات عبد المالک ولد خان شاہ سکنہ ہارون آباد چھٹی پر گھر موجود تھا، گزشتہ شب کام کے سلسلہ میں باہر نکلا ہوا تھا جہاں نامعلوم ملزمان نے اُسے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا، مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ علاج کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز نے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے ڈی ایس پی فقیر آباد حیدر خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 826500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش