1
0
Saturday 9 Nov 2019 09:54

بین الاقوامی کانفرنس برائے مزاحمت فلسطین کیلئے مضمون نویسی کی دعوت

بین الاقوامی کانفرنس برائے مزاحمت فلسطین کیلئے مضمون نویسی کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی، مزاحمتی نظریئے کے فروغ کیلئے 29، 30 اور 31 جنوری 2020ء کے دنوں میں "بین الاقوامی کانفرنس برائے مزاحمت فلسطین" منعقد کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔ لہذا تمام اہل نظر، محقق، دانشور اور اہل قلم حضرات کو مضامین بھیجنے کی دعوت دی جاتی ہے، تاکہ اس کانفرنس کی علمی سطح میں اضافہ کیا جا سکے۔
کلی اور جزوی موضوعات
پہلا کلی موضوع: اسلامی مزاحمت کی نظریاتی، علمیاتی اور فکری بنیادیں
جزوی موضوعات:
1۔ فلسطینی مزاحمت کے مبانی کا جائزہ (قرآنی، حدیثی، فقہی اور دیگر مبانی)
2۔ فلسطینی مزاحمت کی تقویت اور ترویج میں امام خمینی (رہ)، امام خامنہ ای، شہید مطہری، آیت اللہ محمد باقر صدر، عزالدین قسام، شیخ احمد یاسین وغیرہ کے سیاسی اور فقہی تفکر کا کردار۔
3۔ فلسطین کے مزاحمتی نظریئے کی حقیقت، اسباب اور طریقہ کار۔
4۔ مزاحمتی ڈاکٹرائن کے اصول اور مبانی۔
5۔ فلسطینی مزاحمت کی حقیقت اور طریقہ کار کے مختلف پہلووں کی وضاحت۔
6۔ حریت پسند تحریکوں کے جنم لینے کی تاریخ میں مزاحمتی نظریئے کے نشیب و فراز اور تبدیلیاں۔
7۔ بین الاقوامی نظام میں موجود سیاسی نظریات میں فلسطینی مزاحمت کا مقام اور کردار۔
8۔ فلسطینی مزاحمت کی منفرد خصوصیات اور معیارات۔
9۔ فلسطین کے مزاحمتی نظریئے اور دیگر نظریات کا تقابلی جائزہ۔

دوسرا کلی موضوع: اسلامی انقلاب، اسلامی بیداری اور فلسطین کاز
جزوی موضوعات:
1۔ فلسطینی قوم کی بیداری اور مزاحمت اختیار کرنے میں انقلاب اسلامی کا کردار۔
2۔ 1958ء، 1968ء اور 1973ء کی جنگوں کے بعد عرب اور اسرائیلی حکمرانوں کے درمیان تعلقات پر حکمفرما اصولوں کی وضاحت۔
3۔ پتھروں کے انتفاضے کو میزائلوں کے انتفاضے میں تبدیل کرنے میں مزاحمتی نظریئے کا کردار۔
4۔ اسرائیل کے زوال میں 33، 22، 51، 8 اور 2 روزہ جنگوں کا کردار۔
5۔ انقلاب اسلامی اور جدید مشرق وسطیٰ اسٹریٹجی، پراکسی وار اور عبری عربی مغربی نیٹو کی ناکامی۔
6۔ علاقائی مزاحمتی محاذ کے حق میں طاقت کے توازن میں تبدیلی پر اسلامی بیداری کے اسٹریٹجک اثرات۔
7۔ اسلامی بیداری کی تیسری لہر کے جنم لینے میں فلسطینی تحریک کے موثر پہلووں کا جائزہ۔
8۔ مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کے پہلی ترجیح کے حامل مسئلے اور امت مسلمہ کی وحدت کی علامت کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت۔
9۔ بیت المقدس فلسطین کا ہمیشگی دارالحکومت۔

تیسرا کلی موضوع: قابلیتیں، صلاحیتیں، مواقع، چیلنجز، کمزوریاں اور درپیش خطرات
جزوی موضوعات:
1۔ فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے عالمی سطح پر حریت پسند اورعدالت خواہ افراد کے مشترکہ محاذ کی تشکیل۔
2۔ اسرائیل اور عالمی استکبار کی جانب سے خطے اور فلسطین کی جیوپولیٹیکل تبدیلی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟
3۔ اسلامی مزاحمت کے نتائج اور سازباز کی حکمت عملی سے حاصلہ نتائج کا تقابلی جائزہ۔
4۔ ڈیل آف سینچری کی ناکامی میں مزاحمتی تحریک کا کردار۔
5۔ غزہ، صدی کی ایک بڑی جیل۔ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے طریقہ کار پر غور۔
6۔ رجعت پسند عرب حکمرانوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات۔
7۔ اسرائیل کی حمایت میں عالمی اور مغربی میڈیا سلطنت کا کردار۔
8۔ فلسطین کی حمایت کرنے میں او آئی سی، عرب لیگ، نان الائنڈ موومنٹ وغیرہ کی ناکامی کی وجوہات۔
9۔ اقوام متحدہ، مسئلہ کشمیر اور مشروعیت کا بحران۔
10۔ تکفیری گروہ، فلسطینی مزاحمت کو منحرف کرنے کیلئے اسرائیل کا ہتھکنڈہ۔
11۔ مسئلہ فلسطین میں طاقت کا توازن تبدیل کرنے میں اسرائیلی لابی کا کردار۔

چوتھا کلی موضوع: فلسطین کی حمایت میں اسلامی اور عالمی حریت پسند لیڈران، علماء، اہم شخصیات، دانشوران، گروپس اور جماعتوں کے مقام کا جائزہ
جزوی موضوعات:
1۔ فلسطین کی آزادی کیلئے امام خمینی (رہ)، امام خامنہ ای اور دیگر لیڈران کے اہداف اور حکمت عملی کی وضاحت۔
2۔ صدی کی ڈیل کے آشکار اور خفیہ اہداف واضح کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے میں عالم اسلام کے لیڈران اور اہم شخصیات کی ذمہ داریاں۔
3۔ فلسطینی قوم کے حقوق کو پامال کرنے پر مبنی اسرائیل، عالمی استکبار اور وابستہ عرب حکمرانوں کے اہداف واضح کرنے میں اسلامی دنیا کے لیڈران اور اہم شخصیات کی ذمہ داریاں۔
4۔ فلسطینی مزاحمت کی بقا کیلئے اسلامی دنیا کے محققین، علماء اور اہم شخصیات کے کردار کی ضرورت۔
5۔ مظلوم فلسطین عوام کی تحریک کو زندہ رکھنے میں اسلامی گروہوں، جماعتوں اور تحریکوں کا کردار۔
6۔ پہلا، دوسرا، تیسرا وغیرہ انتفاضہ تشکیل پانے میں فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کا کردار۔
7۔ پتھر کے انتفاضہ کو میزائل کے انتفاضہ میں تبدیل کرنے میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور حزب اللہ لبنان کے کردار کی وضاحت۔
8۔ مسئلہ فلسطین کی حمایت میں حریت پسند اورعدالت خواہ قوموں اور حکومتوں کا کردار اور مقام۔
9۔ فلسطین کاز کیلئے عالم اسلام کے لیڈران، اہم شخصیات اور محققین میں وحدت اور عالمی سطح پر اتفاق رائے کیسے پیدا کیا جائے؟
10۔ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کیلئے عالم اسلام کا طاقتور بلاک تشکیل دینا۔

پانچواں کلی موضوع: مزاحمتی نظریہ، افق، حکمت عملیاں، طریقہ کار اور مستقبل
جزوی موضوعات:
1۔ 2040ء میں نہر سے بحر تک فلسطین۔
2۔ مزاحمت، ملت فلسطین کی کامیابی کا بہترین اور واحد انتخاب۔
3۔ ہمہ جہت مزاحمت، فلسطینی عوام کو فتح نصیب کرنے والی حکمت عملی۔
4۔ اسرائیل سے عاری خطہ۔
5۔ فلسطین کاز کی خاطر علاقائی مزاحمتی بلاک کی تشکیل۔
6۔ طاقت کا توازن تبدیل کرنے کیلئے فلسطین کی مزاحمتی تحریک کی بھرپور حمایت اور مدد۔
7۔ مزاحمتی نظریہ میں توسیع اور اسے علاقائی اور عالمی سطح پر ایک موثر تحریک میں تبدیل کرنا۔
8۔ بین الاقوامی اداروں میں مسئلہ فلسطین سے متعلق اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی ضرورت۔
9۔ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں دنیا بھر کے مسلمانوں، حریت پسندوں اور عدالت خواہ افراد کی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت۔
10۔ فلسطینی عوام کی آزادی اور خود مختاری کیلئے عوام اور عوامی اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، وسعت دینے اور منظم کرنے کی ضرورت۔
11۔ فلسطینیوں کی دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے اور اسے مغربی کنارے تک پھیلانا۔
12۔ جدید ثقافتی اور میڈیا ذرائع کے ذریعے فلسطینی عوام کے حق میں عالمی رائے عامہ ہموار کرنا۔
13۔ غاصب قوتوں کے ظلم اور قابض صہیونی قوت کے مقابلے میں ملت فلسطین کی مظلومیت کا دفاع کرنا۔

مضمون لکھنے کی شرائط:
مصنفین اپنے مضامین فارسی، عربی یا انگلش میں سے کسی ایک زبان میں لکھ سکتے ہیں۔ انہیں درج ذیل نکات کا خیال رکھنا ہوگا:
1۔ مضمون مذکورہ بالا کلی موضوعات میں سے صرف ایک کے بارے میں لکھا جائے۔
2۔ مضمون کا انداز علمی ہونا چاہیئے اور عنوان، خلاصہ، نتیجہ گیری اور راہ حل بھی بیان ہونا ضروری ہے۔
3۔ مضمون کی فائل word 2007 کی ہو اور الفاظ کی تعداد 6000 سے لے کر 9500 تک ہونی چاہیئے۔
4۔ مصنفین کو اپنی تمام تر معلومات فراہم کرنی ہوں گی، جن میں نام، تاریخ پیدائش، تعلیم کی سطح، فون نمبر اور ای میل ایڈریس شامل ہیں۔ یہ معلومات مضمون والی فائل میں ہی پہلے صفحے پر لکھی جائیں۔

مضمون بھیجنے کا طریقہ:
1۔ مضامین صرف درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے ہی وصول کئے جائیں گے:
Info@islamic-awakening.ir
www.islamic-awakening.ir
مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ:
مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2020ء ہے۔
حوصلہ افزائی پر مبنی اقدامات:
بہتر مضامین کے مصنفین کو مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں بلایا جائے گا۔
بہتر مضامین کے مصنفین کو اپنا مضمون پیش کرنے کیلئے اسپشلسٹ کمیٹیوں اور کانفرنس میں دعوت دی جائے گی۔
بہتر مضامین کو کانفرنس کے منتخب مضامین کے طور پر شائع کیا جائے گا۔
بہتر مضامین کے مصنفین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں علمی، مذہبی اور سیاحتی ٹورز میں شامل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 826508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
یہ تو اردو کے پیپرز کی انگریزی میں ڈیٹ شیٹ جاری ہونے والا معاملہ ہوگیا۔
ہماری پیشکش