QR CodeQR Code

تحصیل کلاچی میں پولیس اہلکاروں پہ ایک اور حملہ

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید

پولیس اہلکار ٹکواڑہ میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گھر جارہے تھے

9 Nov 2019 23:06

مقامی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح دہشتگرد شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔ واردات کے بعد نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہید اہلکاروں کی میتیں کلاچی ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں اہلکار ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر اپنے فرائض سر انجام دینے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بلال اور یوسف کے نام سے ہوئی۔ واضح رہے کہ رواں ہفتہ میں تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ جس میں اب تک چار پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح دہشتگرد شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔ واردات کے بعد نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہید اہلکاروں کی میتیں کلاچی ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 826515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826515/ڈی-ا-ئی-خان-دہشتگردوں-کے-حملے-میں-دو-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org