QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں مزید 2 پولیو کیسز رپورٹ، تعداد 61 ہوگئی

9 Nov 2019 23:14

ضلع لکی مروت کے علاقہ چانڈو خیل یونین کونسل کوٹ کشمیر، تحصیل سرائے نورنگ لکی مروت سے 15 ماہ اور 22 ماہ کے دو بچوں کے نمونے تشخیص کیلئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے مزید دو پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 61 ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع لکی مروت کے علاقہ چانڈو خیل یونین کونسل کوٹ کشمیر، تحصیل سرائے نورنگ لکی مروت سے 15 ماہ اور 22 ماہ کے دو بچوں کے نمونے تشخیص کے لیے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 826520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826520/خیبر-پختونخوا-میں-مزید-2-پولیو-کیسز-رپورٹ-تعداد-61-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org