QR CodeQR Code

مودی کشمیر سے کرفیو اٹھاکر عمران خان کو شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں، شاہ محمود

9 Nov 2019 23:27

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سوچنا ہو گا امن کو خطرہ کہاں سے ہے، غور کرنا ہو گا، برصغیرمیں نفرت کے بیج کون بو رہا ہے، کاش آج کا محبت کا پیغام مقبوضہ کشمیر تک بھی پہنچ جائے، محبت ہوتی تو منموہن سنگھ کو کرتارپور آنے میں 72 سال نہ لگتے، کشمیری 72 سال سے بھارتی وزیراعظم کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دیواربرلن گر سکتی ہے تو کنٹرول لائن کی عارضی حد بندی بھی کھل سکتی ہے۔ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرتار پور کے دروازے سکھ یاتریوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں، دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو جی آیا نوں، آج کے دن کو تاریخی دن کے طور پر دیکھ رہا ہوں، محبت کی راہداریوں کا افتتاح عمران خان کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سوچنا ہو گا امن کو خطرہ کہاں سے ہے، غور کرنا ہو گا، برصغیرمیں نفرت کے بیج کون بو رہا ہے، کاش آج کا محبت کا پیغام مقبوضہ کشمیر تک بھی پہنچ جائے، محبت ہوتی تو منموہن سنگھ کو کرتارپور آنے میں 72 سال نہ لگتے، کشمیری 72 سال سے بھارتی وزیراعظم کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں، جس طرح ہم نے آج گوردوارہ کھولا، نریندر مودی بھی اسی طرح سرینگر کی جامع مسجد کھولیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا مودی کشمیر سے کرفیو اٹھا کر عمران خان کو شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں، دیواربرلن گر سکتی ہے تو کنٹرول لائن کی عارضی حد بھی ختم ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 826526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826526/مودی-کشمیر-سے-کرفیو-اٹھاکر-عمران-خان-کو-شکریہ-کا-موقع-دے-سکتے-ہیں-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org