QR CodeQR Code

یمن، بارودی سرنگ دھماکے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق، 2 زخمی

9 Nov 2019 23:27

واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے اکثر مقامات پر بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، جس کی وجہ سے عام لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک 9 سالہ بچہ جاں بحق اور اس کی بہن اور بھائی زخمی ہوگئے۔ العربیہ نیوز کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے ربیع یام میں بچے بکریاں چرا تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 9 سالہ مارش ربیع موقع پر ہی دم توڑ گیا، دھماکے کی زد میں آکر اس کا 7 سالہ بھائی ھمام اور 6 سالہ بہن صنع اللہ بھی زخمی ہوگئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے اکثر مقامات پر بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، جس کی وجہ سے عام لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 826527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826527/یمن-بارودی-سرنگ-دھماکے-میں-9-سالہ-بچہ-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org