QR CodeQR Code

ہمارے ہمسائے اور علاقائی تعاون ہماری پہلی ترجیح ہیں، جواد ظریف

10 Nov 2019 00:28

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران کی خارجہ سیاست ہمسایوں اور علاقائی تعاون کو پہلی ترجیح قرار دیتی ہے جبکہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے جنوبی ہمسائے بھی اس تعاون سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہمسایوں اور علاقائی تعاون کے بارے میں ایران کی خارجہ پالیسی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہمسائے اور علاقائی تعاون ہماری پہلی ترجیح ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ترکی میں آکر اور وزراء کی چوتھی اقتصادی تعاون کانفرنس میں شرکت کرکے خوشی ملی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران کی خارجہ سیاست ہمسایوں اور علاقائی تعاون کو پہلی ترجیح قرار دیتی ہے جبکہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے جنوبی ہمسائے بھی اس تعاون سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 826535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826535/ہمارے-ہمسائے-اور-علاقائی-تعاون-ہماری-پہلی-ترجیح-ہیں-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org