0
Sunday 10 Nov 2019 01:17

اسرائیل کے کسی بھی احمقانہ اقدام کے جواب میں جہاد کے اعلان اور کاری ضربیں لگانے میں ذرہ برابر دریغ نہیں کرینگے، عبدالملک الحوثی

اسرائیل کے کسی بھی احمقانہ اقدام کے جواب میں جہاد کے اعلان اور کاری ضربیں لگانے میں ذرہ برابر دریغ نہیں کرینگے، عبدالملک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جشن ولادت اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کیطرف سے یمن پر ممکنہ حملے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہماری قوم کیخلاف کوئی احمقانہ قدم اٹھایا تو اس کے خلاف عمومی جہاد کے اعلان اور اس پر کاری ضربیں لگانے میں ذرہ برابر بھی دریغ نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے خطاب کے دوران کہا کہ عراق اور لبنان کے حالات پر امریکہ کیطرف سے خوشی کے اظہار نے اس کے موقف کی قلعی کو کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی داخلی مشکلات پر قابو پانے کے طریقۂ کار کے بارے میں اسلامی ممالک کو خبردار کرتا ہوں، تاکہ عراق اور لبنان کی طرح ان کے اقدامات میں بھی کوئی خلاء باقی نہیں نہ رہ جائے، جس سے دشمن کھل کر فائدہ اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ثقافتی، فکری، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں جبکہ عالمی استکبار نے اپنی تمامتر صلاحیتیں اور وسائل اقوامِ عالم پر اپنا تسلط جمانے کی خاطر لگا رکھے ہیں اور اسکا آخری مقصد کھلی گمراہی اور اقدار و اخلاق کی تباہی ہے۔ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم اپنے آزادی کے ایسے رستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی، جس کا پہلا ثمر خود مختاری ہے جبکہ ہماری قوم پر جارحیت کا مرتکب ہونیوالی ہر طاقت اپنی حرکتوں کی ذمہ دار خود ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یمن مخالف سعودی اتحاد کو نصیحت کرتے ہیں کہ ہمن پر مسلط کردہ اپنی جنگ ختم کرتے ہوئے یمن کا اقتصادی محاصرہ کھول دے، کیونکہ جنگ کو مزید جاری رکھنا ہماری دفاعی طاقت اور دشمن پر ہماری مزید کاری ضربوں میں اضافے کا سبب بنے گا، جو ہمارا مسلّم حق ہے۔

انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ جارح قوتوں کیطرف سے یمنی مقبوضہ علاقوں سے تاحال 12 کروڑ بیرل تیل چوری کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کیلئے ہم پر مسلط کی گئی یہ جنگ ایک لاحاصل کوشش ہے، جس کا نتیجہ خود جارح قوتوں کی تباہی کے سوا کچھ نہیں، لہذا ہم سعودی رژیم کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ یمن پر مسلط کردہ اپنی جنگ کو بند کرکے فی الفور یمن کا اقتصادی محاصرہ کھول دے!
خبر کا کوڈ : 826563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش