QR CodeQR Code

لاہور، عید میلادالنبی(ص) کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

10 Nov 2019 10:34

لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ اس موقعہ پر پاک فوج کی جانب سے رحمت العالمیں حضور نبی اکرم (ص) کو اکیس توپوں کی سلامی دے کرخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عید میلادالنبی(ص) کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد قران پاک کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر پاک فوج کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ سلامی سے قبل ہی کینٹ کے مکینوں کو تقریب سے آگاہ کر دیا گیا۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ اس موقعہ پر پاک فوج کی جانب سے رحمت العالمیں حضور نبی اکرم (ص) کو اکیس توپوں کی سلامی دے کرخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ توپوں کی سلامی کے بعد ملک میں قیام امن اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 826578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826578/لاہور-عید-میلادالنبی-ص-کے-موقع-پر-21-توپوں-کی-سلامی-سے-دن-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org