QR CodeQR Code

لاہور، عیدمیلادالنبی(ص) کی تقریبات کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

10 Nov 2019 11:46

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق عید میلاد النبی(ص) کے تمام چھوٹے بڑے 221 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ میلاد کی محافل، کانفرنس، جلوسوں اور ریلیوں کو بھی بھرپور سکیورٹی دی جا رہی ہے۔ اشفاق خان کا کہنا ہے شہری عید میلادالنبی (ص) عقیدت واحترام سے منائیں جبکہ نوجوان کو ہلڑ بازی سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جشن عید میلاد النبی(ص) کی مناسبت سے لاہور میں نکلنے والے جلوسوں، میلاد کی محافل کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کے 10 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر 6 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 43 انسپکٹرز، 481 اپر سب آرڈینیٹس اور 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ عید میلاد النبی(ص) کے تمام چھوٹے بڑے 221 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ میلاد کی  محافل، کانفرنس، جلوسوں اور ریلیوں کو بھی بھرپور سکیورٹی دی جا رہی ہے۔ اشفاق خان کا کہنا ہے شہری عید میلادالنبی (ص) عقیدت واحترام سے منائیں جبکہ نوجوان کو  ہلڑ بازی سے اجتناب  کی ہدایت کی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 826589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826589/لاہور-عیدمیلادالنبی-ص-کی-تقریبات-سکیورٹی-پر-10-ہزار-سے-زائد-اہلکار-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org