QR CodeQR Code

نواز شریف علاج کیلئے کل لندن روانہ ہوں گے

10 Nov 2019 12:20

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس کی انتہائی کم تعداد کی وجہ سے عام کمرشل پرواز کے ذریعے سفر نہیں کر سکتے۔ اس لیے انہیں قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پیر کی صبح لندن روانہ ہوں گے اور تقریباً 16 روز بعد 27 نومبر کو واپس آئیں گے۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا ہے اور وہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 سے لندن روانہ ہوں گے۔ وہ کل صبح 9 بجکر 5 منٹ پر لندن براستہ دوحہ روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ٹکٹ پر نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے سفر کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔ نواز شریف نے اتوار کی صبح لندن جانا تھا تاہم حکومت کی جانب سے ای سی ایل سے ان کا نام نہ نکالا جاسکا جس کے باعث ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس کی انتہائی کم تعداد کی وجہ سے عام کمرشل پرواز کے ذریعے سفر نہیں کر سکتے۔ اس لیے انہیں قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے سابق بھارتی وزیر اعظم منمن سنگھ نے ملاقات کی اور مختصر گفتگو کی۔ نوجوت سدھو بھی وزیراعظم عمران خان سے گلے ملے۔
 


خبر کا کوڈ: 826598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826598/نواز-شریف-علاج-کیلئے-کل-لندن-روانہ-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org