0
Sunday 10 Nov 2019 12:35

نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہیئے، شاہ محمود قریشی

نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہیئے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہیے، ان کی حالت تشویش ناک ہے، حکومت نے ان کے باہر جانے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی بلکہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔ نواز شریف جہاں چاہیں علاج کرا سکتے ہیں، ہم ان کی صحت کیلئے دعاگو ہیں، ہم چاہتے ہیں نواز شریف صحت یاب ہو کر آئیں اور سیاست شروع کریں، اگر بلاول بھٹو کو شکوہ ہے تو وہ بھی اپنے والد آصف زرداری کی بیماری کے ٹھوس ثبوت دیں۔ شاہ محمود قریشی نے بابری مسجد فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کا فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے اور انصاف پر مبنی نہیں، یہ فیصلہ کرتاپور راہداری کے کھلنے کے دن دیا گیا، ہندوستان میں اقلیتوں پر جگہ تنگ کی جا رہی ہے، 97 روز سے کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے، علی گڑھ میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ 

ایک سوال پر شاہ محمود نے کہا کہ دھرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہے، وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اب بھارت گاندھی اور نہرو کا بھارت نہیں رہا بلکہ آر ایس ایس کا ہندوستان معرض وجود میں آ رہا ہے، بھارت کالے قوانین کے ذریعے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، اس کے مقابلے میں ہم نے کرتار پور راہداری کھول کے خیرسگالی کا پیغام دیا۔
خبر کا کوڈ : 826604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش