0
Sunday 10 Nov 2019 12:42

علی حیدر گیلانی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا الزام، مقدمہ درج

علی حیدر گیلانی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا الزام، مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کار سرکار میں مداخلت کرنے اور ڈی پی او سے بدسلوکی کرنے پر رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 4 معلوم اور 60 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نے مظفر گڑھ کے جلسے میں گاڑیوں کا داخلہ روکنے پر ڈی پی او سے تلخ کلامی کی تھی اور اس موقع پر انہوں نے پی پی کے کارکنوں کے ساتھ ڈی پی او اور پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق علی حیدر گیلانی نے سکیورٹی بیرئیرز توڑ کر کار سرکار میں مداخلت کی تھی، ایم پی اے نے ڈی پی او کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔ واضح رہے کہ 8 نومبر کو مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا تھا، انہوں نے کہا احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی حد کردی گئی ہے، آصف زرداری نے پہلے بھی 11 سال بغیر جرم جیل میں گزارے، کیس کی سماعت بھی سندھ میں ہونی تھی لیکن مقدمہ راولپنڈی میں چل رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آمرانہ دور میں نکالے گئے نوجوانوں کو نوکریوں پر بحال کیا تھا، 18ویں آئینی ترمیم سے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 826609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش