QR CodeQR Code

نواز شریف گلے پڑ رہے تھے، کچھ ہو جاتا تو حکومت کو لینے کے دینے پڑ جاتے، شیخ رشید

10 Nov 2019 12:55

آزادی مارچ کے حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کہا دھرنے سے نہ وزیراعظم استعفا دیں گے نہ پارلیمنٹ جائے گی، بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ فضل الرحمان کو بھی فیس سیونگ دے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ نواز شریف کو جیل میں کچھ ہوجاتا تو گلے پڑنے والی بات تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف گلے پڑ رہے تھے، لینے کے دینے پڑ رہے تھے، کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمے دار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ جیل میں کچھ ہو جاتا تو گلے پڑنے والی بات تھی۔ آزادی مارچ کے حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کہا دھرنے سے نہ وزیراعظم استعفا دیں گے نہ پارلیمنٹ جائے گی، بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ فضل الرحمان کو بھی فیس سیونگ دے دیں۔ خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا آج 11 واں روز ہے اور شرکاء اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کررکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 826610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826610/نواز-شریف-گلے-پڑ-رہے-تھے-کچھ-ہو-جاتا-حکومت-کو-لینے-کے-دینے-جاتے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org