QR CodeQR Code

آج کے دن بتوں کا غرور اور ظالموں کا تکبر نیست و نابود ہوا، گورنر پنجاب

10 Nov 2019 12:55

چودھری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سرزمینِ پاکستان کا یہ ٹکڑا اس حوالے سے بھی خوش قسمتی کی انتہا پر ہے، جس کی فضاؤں، کھیتوں، کھلیانوں، پہاڑوں، میدانوں اور مسلمانوں کی رگوں میں لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ خون کی طرح رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہ اکہ اس ملک کے تمام مسلمانوں کو یہ اعزاز اور فخر حاصل ہے کہ وہ محمدِ عربیؐ کے غلام ہیں اور عشق ِ محمد(ص) کو دین کی بنیاد اور ختم نبوت کو نجات کی راہ او ر ایمان سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید میلادالنبیؐ کے مبارک اور عظیم ترین دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے آج کا دن اس ذاتِ مبارک کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے، جس کی آمد نے خدائے ذوالجلال کی وحدانیت پر نہ صرف مہر ثبت کی بلکہ مقصد انسانیت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دوام بخش دیا، جس نے بتوں کے غرور اور ظلم و ستم کے ناخداؤں کے تکبر کو نیست و نابود کرتے ہوئے ایک رب کے سامنے سجدہ ریز ہونے کا وہ دائمی پیغام دیا جو تاقیامت بلند و بالا رکھے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا سرزمینِ پاکستان کا یہ ٹکڑا اس حوالے سے بھی خوش قسمتی کی انتہا پر ہے، جس کی فضاؤں، کھیتوں، کھلیانوں، پہاڑوں، میدانوں اور مسلمانوں کی رگوں میں لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ خون کی طرح رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہ اکہ اس ملک کے تمام مسلمانوں کو یہ اعزاز اور فخر حاصل ہے کہ وہ محمدِ عربیؐ کے غلام ہیں اور عشق ِ محمد(ص) کو دین کی بنیاد اور ختم نبوت کو نجات کی راہ او ر ایمان سمجھتے ہیں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہمیں نبی پاک(ص) کے ابدی پیغام، زریں اصول، انسانوں سے محبت، ظلم سے نفرت، ظالموں کی بیخ کنی اور مظلوموں کی ڈھارس بننا ہے۔


خبر کا کوڈ: 826611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826611/ا-ج-کے-دن-بتوں-کا-غرور-اور-ظالموں-تکبر-نیست-نابود-ہوا-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org