QR CodeQR Code

رحمت اللعالمین کے یوم ولادت پر

جارح سعودی اتحاد کا یمن پر بڑا زمینی حملہ، یمنی عوامی فورسز کا دندان شکن جواب

10 Nov 2019 14:54

اس زمینی حملے میں سعودی فوجیوں کا مقصد یمنی عوامی فورسز کیطرف سے بنائی گئی فوجی چھاؤنیوں پر قبضہ کرنا تھا جبکہ یمنی عوامی فورسز کیطرف سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں جارح سعودی افواج اپنی لاشیں اور فوجی سازوسامان چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہر گئے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کیطرف سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کے دوران مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم ولادت کے روز جب تمامتر امت مسلمہ ہفتۂ وحدت اور میلاد النبیؐ منانے میں مصروف ہے، جارح سعودی اتحاد نے یمنی صوبے تعز کو اپنے کنٹرول میں لینے کیلئے یمنی عوامی فورسز کیخلاف وسیع پیمانے پر زمینی حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جارح سعودی اتحاد کا یہ زمینی حملہ یمنی صوبے تعز پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا جس کو یمنی عوامی فورسز کیطرف سے دندان شکن جواب دے کر پسپا کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس زمینی حملے میں سعودی فوجیوں کا مقصد یمنی عوامی فورسز کیطرف سے بنائی گئی فوجی چھاؤنیوں پر قبضہ کرنا تھا جبکہ یمنی عوامی فورسز کیطرف سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں جارح سعودی افواج اپنی لاشیں اور فوجی سازوسامان چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 826626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826626/جارح-سعودی-اتحاد-کا-یمن-پر-بڑا-زمینی-حملہ-یمنی-عوامی-فورسز-دندان-شکن-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org