QR CodeQR Code

کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر کی رہائشگاہ کے قریب چھوٹے مسافر طیارے کی پرواز نے کھلبلی مچا دی

3 Jul 2011 15:13

اسلام ٹائمز:نارتھ امریکن ایرواسپیس ڈیفینس کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کے ایف پندرہ فائٹر طیارے نے میری لینڈ میں صدر کی رہائش گاہ کے قریب گذرنے والے عام طیارے کا سراغ لگانے کے بعد اسے گھیرےمیں لے کر نیچے اتار لیا۔ امریکی صدر ان دنوں کیمپ ڈیوڈ میں اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں گذار رہے ہیں۔


 واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کے قریب چھوٹے مسافر طیارے کی پرواز نے کھلبلی مچا دی۔ امریکی فضائیہ کے ایف 15 طیارے نے مسافر طیارے کو اتار لیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر اوباما آج کل کیمپ ڈیوڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں ہفتے کے روز ایک چھوٹا مسافر طیارہ دوپہر ایک بجکر بیس منٹ پر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے غلطی سے کیمپ ڈیوڈ کے حساس علاقے میں داخل ہو گیا۔ جس پر امریکی فضائیہ فوری حرکت میں آ گئی اور ایک ایف پندرہ لڑاکا طیارے نے مسافر طیارے کو گھیر کر نزدیکی ایرپورٹ پر اتارا لیا، ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈ کے بیان کے مطابق مسافر طیارہ کیمپ ڈیوڈ سے چھ میل دور تھا جو نوفلائی زون ہے۔ طیارے کے پائلٹ کو تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے ریڈیو پر رابطہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے اس طیارے کو اتارنا پڑا ۔


خبر کا کوڈ: 82663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82663/کیمپ-ڈیوڈ-میں-امریکی-صدر-کی-رہائشگاہ-کے-قریب-چھوٹے-مسافر-طیارے-پرواز-نے-کھلبلی-مچا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org