0
Sunday 10 Nov 2019 15:46

خیبر پختونخوا، طلبہ کو بھاری بھرکم بستوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے حکمت عملی تیار

خیبر پختونخوا، طلبہ کو بھاری بھرکم بستوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے حکمت عملی تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں طلبہ کو بھاری بھرکم بستوں سے نجات دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے "خیبر پختونخوا اسکول بیگز ایکٹ 2019" تیار کرلیا۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے طلبہ کو بھاری بستوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے اسکول بیگز ایکٹ 2019ء تیار کر لیا ہے، بل کے مطابق بستے کا وزن بچے کے جسمانی وزن کے 15 فیصد سے زائد نہیں ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بل جلد صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے مطابق اسکول بیگز کا زیادہ وزن بچوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، جبکہ اقدام والدین کی شکایات پر اُٹھایا گیا۔ اس ضمن میں تیار کیا گیا ایکٹ تمام سرکاری اسکولز، نجی اسکولز اور مدارس پر یکساں لاگو ہوگا، ایکٹ کے تحت پلے گروپ سے بارہویں کلاس تک طلباء کے اسکول بیگز کا وزن کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ آئی ایم یو اور ڈائریکٹریٹ آف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرکاری اسکولوں میں، جبکہ پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نجی اسکولوں میں اس ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے اسکول  کے پرنسپل پر دو لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ بستوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے اسکول انتظامیہ طلبہ کی کتابوں کاپیوں کیلئے لاکرز یا الماری کی سہولت بھی فراہم کرنے کا پابند ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 826635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش