QR CodeQR Code

میلاد النبیؐ اور ہفتۂ وحدت، جنگ زدہ یمنیوں کیطرف سے ملک بھر میں متعدد ملین مارچ کا انعقاد

10 Nov 2019 17:11

مقررین نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یمنی قوم تاریخ میں اسلام لانے والی پہلی قوم ہے جبکہ یمنی حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انصار کی اولاد ہیں جنہوں نے ہر جنگ میں حضرت رسول خدا(ص) کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا جبکہ حضرت رسول خدا(ص) نے خود کو یمنی قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا "انا یمنی"۔


اسلام ٹائمز۔ مسلمانوں کے آخری نبی خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جشن ولادت اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے پوری امتِ مسلمہ کے شانہ بشانہ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے بھی، جارح سعودی فوجی اتحاد کیطرف سے مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کے باوجود، ملک بھر میں متعدد مقامات پر ملین مارچ منعقد کر کے حضرت رحمت اللعالمین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیساتھ اپنی دلی عقیدت کا اظہار کیا۔


تفصیلات کے مطابق صنعاء، الحدیدہ، حجہ اور أب سمیت یمن کے مختلف صوبوں میں متعدد ملین مارچ منعقد کئے گئے جن میں لاکھوں یمنی مسلمانوں نے شرکت کر کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم ولادت پر اپنی عقیدت کا کھل کر اظہار کیا۔


یمنی دارالحکومت صنعاء کے معروف چوک میدان سبعین میں جشن میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس برآمد کیا گیا جس میں کئی لاکھ یمنی مسلمانوں نے شرکت کی۔ صنعاء کے میدان سبعین میں منعقد ہونیوالی میلاد النبیؐ کی تقریب قرآن کریم کی تلاوت سے شروع ہوئی جبکہ اس تقریب میں خطاب کرنے والے مقررین نے کہا کہ حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جشن ولادت میں یمنی قوم کی کثیر تعداد میں شرکت حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیساتھ یمنیوں کی محبت اور دلی لگاؤ کی علامت ہے۔


مقررین نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یمنی قوم تاریخ میں اسلام لانے والی پہلی قوم ہے جبکہ یمنی حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انصار کی اولاد ہیں جنہوں نے ہر جنگ میں حضرت رسول خدا(ص) کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا جبکہ حضرت رسول خدا(ص) نے خود کو یمنی قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا "انا یمنی"۔


 











 


خبر کا کوڈ: 826644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826644/میلاد-النبی-اور-ہفتہ-وحدت-جنگ-زدہ-یمنیوں-کیطرف-سے-ملک-بھر-میں-متعدد-ملین-مارچ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org