0
Sunday 10 Nov 2019 20:26

ایران میں 53 ارب بیرل تیل کے نئے ذخائر دریافت

ایران میں 53 ارب بیرل تیل کے نئے ذخائر دریافت
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ خوزستان میں 53 ارب بیرل تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کو ایرانی صدر حسن روحانی نے ایرانی شہر یزد میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایران میں ایک نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے جس سے ملک کے تیل کے ذخائر میں ایک تہائی اضافہ ہو گا۔ یہ آئل فیلڈ جنوب مغربی صوبے خوزستان میں واقع ہے اور اِس کا رقبہ 2400 مربع کلومیٹر ہے۔ حسن روحانی نے کہا ''میں امریکہ سے یہ کہہ رہا ہوں کہ جن دنوں آپ نے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندیاں لگائی ہوئی ہیں ایرانی ورکروں اور انجینیئروں نے 53 ارب بیرل تیل دریافت کر لیا ہے''۔  رپورٹ کے مطابق اھواز شہر میں 65 ارب بیرل والی آئل فیلڈ کے بعد یہ ایران کی دوسری بڑی آئل فیلڈ ہو سکتی ہے۔

اھواز شہر بھی خوزستان صوبے میں واقع ہے، ایران کے پاس ثابت شدہ تیل کے ذخائر 150 ارب بیرل ہیں، نئے ذخائر کا مطلب ایران کے موجودہ ذخائر ایک تہائی بڑھ جائیں گے۔ دسمبر 2018ء میں نیشنل ایرانی آئل کمپنی ایکسپلوریشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ صالح ہیندی نے کہا تھا کہ ملک میں ہائیڈرو کاربن کے 35 سے 40 نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں، اب ہم تیل اور گیس کے ذخائر کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جنوری میں جزیرہ مینو پر بھی تیل کے ذخائر دریافت ہوئے تھے، اگست میں دزفول، چشمہ خوش اور مارون کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں بھی تیل کے نئے ذخائر کی نشاندہی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 826654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش