0
Sunday 10 Nov 2019 21:28

حلقہ فریدیہ کے زیراہتمام مشعل بردار میلا دریلی آستانہ فریدیہ ممتازآباد سے نکالی گئی

حلقہ فریدیہ کے زیراہتمام مشعل بردار میلا دریلی آستانہ فریدیہ ممتازآباد سے نکالی گئی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل حلقہ فریدیہ ممتازآباد کے زیراہتمام تیرہویں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت حلقہ فریدیہ کے سرپرست پیر نوید فرید چشتی صابری، متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری، حلقہ فریدیہ کے صدرپیر محمد افضل فرید چشتی، راو عبدالقیوم شاہین، معید فرید، بابر فرید، عدنان فرید، امجد نواز بھٹی، خادم حسین، چوہدری شہزاد فیصل ارائیں، رکن الدین ندیم حامدی، راو محمد عارف رضوی، قاری حنیف انصاری، قاری توفیق حامدی، علامہ امیر اظہر سعیدی، قاری غلام جیلانی نقشبندی، علامہ سعیداختر، انجینئر فخر الاسلام بھٹہ، قاری تنویر سعیدی، محبوب علی قادری، حافظ منظور الہی حامدی، صاحبزادہ کامران عالم نقشبندی، فیصل فرید، مسعود خالد علوی، ناصر حسین، راشد حسین کے علاوہ مشائخ عظام، علمائے کرام اور معززین شہر نے کی۔ مشعل بردار ریلی آستانہ فریدیہ ممتازآباد سے شروع ہوکر المسلم روڈ کچی آبادی ممتازآباد پھاٹک، مونا گرائمر سکول، کارپوریشن آفس روڈ سے ہوتی ہوئی آستانہ فریدیہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ فریدیہ کے سرپرست پیر نوید فرید چشتی نے کہا کہ حضور اکرم(ص) سراپا رحمت بن کر تشریف لائے، آپ کی آمد سے دنیا امن و محبت کا گہوارہ بن گئی اور آج تک امن کا منبع نبی محتشم کی ذات مبارکہ ہے۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی(ص) کا جشن امت مسلمہ کی تابندہ روایت ہے جو ہر دور میں موجود رہی ہے۔ میلاد ریلی میں سینکڑوں عشاقانِ رسول(ص) نے شرکت کی، ریلی کے شرکا پیدل، گاڑیوں، بگھیوں، اونٹ گاڑیوں اور ٹرکوں پر سوار تھے، ریلی کے اختتام پر صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 826657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش