0
Sunday 10 Nov 2019 22:12

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، جلوس کے منتظمین کی دستار بندی 

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، جلوس کے منتظمین کی دستار بندی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید میلادالنبی کے موقع پر امام بارگاہ حسین آباد(دولت گیٹ) کے سامنے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، استقبالیہ کیمپ جلوس میلاد کے راستے میں لگایا گیا جہاں سے بیسیوں جلوس گزرتے ہیں، اس سال بھی میلاد کے جلوسوں کا گل پاشی کے ذریعے استقبال کیا گیا اور جلوسوں کے منتظمین کی دستار بندی بھی کی گئی، شرکائے جلوس کے لیے پانی اور چائے کی سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا، استقبالیہ کیمپ میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا عمران ظفر، ثمر عباس کھوکھر، سید ندیم عباس کاظمی، ملک غلام حسنین انصاری، وسیم عباس زیدی، مخدوم حسن رضا مشہدی، ثقلین عباس، محمد علی کاظمی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی الحاج جاوید اختر انصاری نے خصوصی طور پر کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر سال کی طرح اس سال بھی'' ہفتہ وحدت ''انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، سرور دوجہاں تمام مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحاد ہیں، عالم اسلام کو ختمی مرتبت کی سیرت مطہرہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 826661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش