QR CodeQR Code

سعودی تعلیمی نصاب میں موسیقی اور تھیٹر کو شامل کرنیکا اعلان

10 Nov 2019 22:36

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر اسکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی کہ خوبصورت دن واپس آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اپنی ٹویٹ میں ان فنون کی تفصیلات پر روشنی ڈالی، جو مملکت میں سرکاری تعلیمی نصاب میں شامل کیے جائیں گے، سعودی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد شہزادہ بدر نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت کے اسکولوں میں موسیقی، تھیٹر اور دیگر فنون متعارف کرائے جائیں گے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر اسکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی کہ خوبصورت دن واپس آئیں گے، ادھر سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کا کہنا تھا کہ وہ ابتدائی طور پر وزیر ثقافت کے ساتھ متفق ہوگئے ہیں، جس کے تحت تعلیمی نصاب اور سرگرمیوں میں بعض فنون کو شامل کیا جائے گا اور نئی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کے اجرا کا اختیار وزارت ثقافت کو منتقل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 826664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826664/سعودی-تعلیمی-نصاب-میں-موسیقی-اور-تھیٹر-کو-شامل-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org