QR CodeQR Code

سارا ملک بند ہوگیا تو عمران خان کس طرح ڈٹے رہیں گے کہ میں استعفیٰ نہیں دیتا، راشد سومرو

10 Nov 2019 23:22

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی (ف) نے کہا کہ سب سے بڑی طاقت عوام کی طاقت ہے اور عوام اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں، حکومت کوشش کررہی ہے لیکن ہم کسی صورت مشتعل نہیں ہونگے، ہمارا ہدف وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اگر کل سارا ملک بند ہوجاتا ہے تو عمران خان کس طرح اس بات پر ڈٹے رہیں گے کہ میں استعفیٰ نہیں دیتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد سومرو نے کہا کہ ہمارا کارواں رکنے والا اور تھمنے والا نہیں ہے، اب تو اسلام آباد اور کشمیر ہائی وے بند ہے لیکن اگر کل سارا ملک بند ہوجاتا ہے تو عمران خان کس طرح اس بات پر ڈٹے رہیں گے کہ میں استعفیٰ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی طاقت عوام کی طاقت ہے اور عوام اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہے لیکن ہم کسی صورت مشتعل نہیں ہونگے، ہمارا ہدف وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات ہیں، کل نئے لائحہ ہم کیلئے جے یو آئی کا اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اب بھی متحد ہے اور جو بھی فیصلے ہورہے ہیں، رہبر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ہورہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 826673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826673/سارا-ملک-بند-ہوگیا-عمران-خان-کس-طرح-ڈٹے-رہیں-گے-کہ-میں-استعفی-نہیں-دیتا-راشد-سومرو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org