0
Sunday 10 Nov 2019 23:24

بلوچستان، پاک ایران سرحد کے قریب 3 پاکستانی قتل

بلوچستان، پاک ایران سرحد کے قریب 3 پاکستانی قتل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے ملحقہ پاک ایران سرحدی علاقے میں 3 پاکستانیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ بلیدہ میں پیش آیا، جہاں 3 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال تربت منتقل کیا۔ لاشوں کی شناخت نعمت ولد عبدالکریم، صلاح الدین ولد عنایت اللہ اور ظہیر خان ولد بدل خان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ تینوں مقتولین کا تعلق بلوچستان کے علاقے تربت، پنجگور اور خاران سے تھا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 826674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش