QR CodeQR Code

ملتان، عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر آئی ایس او کے زیراہتمام استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام 

10 Nov 2019 23:28

استقبالیہ کیمپ میں موجود طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر عاطف حسین کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا، ماہ ربیع الاول عظمتوں اور فضیلتوں والا مہینہ ہے جس میں سرور کائنات کی اس دنیا میں جلوہ گری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر گھنٹہ گھر چوک پر میلاد کے جلوسوں کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، اس موقع پر سبیل کا اہتمام بھی کیا۔ استقبالیہ کیمپ کے موقع پر ڈویژنل صدر ملتان عاطف حسین سمیت ڈویژنل کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نشتر میڈیکل کالج، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ استقبالیہ کیمپ کے موقع پر جلوس ہائے میلاد کے منتظمین اور سربراہان کو خوش آمدید کہا گیا۔ استقبالیہ کیمپ میں موجود طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر عاطف حسین کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول عظمتوں اور فضیلتوں والا مہینہ ہے جس میں سرور کائنات کی اس دنیا میں جلوہ گری ہے، میلاد النبی (ص) منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، حضور علیہ السلام محسن انسانیت ہیں اور اپنے محسن کی یاد منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔


خبر کا کوڈ: 826676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826676/ملتان-عید-میلاد-النبی-ص-کے-موقع-پر-آئی-ایس-او-زیراہتمام-استقبالیہ-کیمپ-اور-سبیل-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org