0
Monday 11 Nov 2019 00:38

ہم نے اس حکومت کا غرور خاک میں ملا دیا، مولانا فضل الرحمان

ہم نے اس حکومت کا غرور خاک میں ملا دیا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ان حکمرانوں کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ حکمرانوں کو ہمارا مطالبہ تسلیم کرنا پڑے گا۔ آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے اس حکومت کا غرور خاک میں ملا دیا، اسلام میں جبر کی کوئی گنجائش نہیں، ہم ان حکمرانوں کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ حکمرانوں کو ہمارا مطالبہ تسلیم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر ہمیں مشورہ دیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرو جبکہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس گذشتہ پانچ برس سے الیکشن کمیشن میں رکا ہوا ہے۔

ہم تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور آئندہ کی حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، ہم قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا تھا کہ فاٹا کو ہر سال ایک سو ارب روپیہ دیں گے اور دس سال ہوگئے لیکن وعدے کے باوجود فاٹا کو ایک روپیہ نہیں ملا، موجودہ حکومت بتائے وہ فاٹا کے لیے رحمت بن کر آئی ہے یا ظلم بن کر؟ وہ قانون جو فاٹا کے لیے تھا، وہ پورے صوبے کے لیے لاگو کر دیا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 826688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش