QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کا علی حیدر گیلانی سمیت دیگر جیالوں کے خلاف ایف آئی آر کے اخراج کا مطالبہ

11 Nov 2019 01:02

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میرے کسی ایک جیالے کو بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی، پنجاب اسمبلی کے منتخب رکن علی حیدر گیلانی اور دیگر جیالوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج آمریت نہیں تو اور کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدر گیلانی سمیت دیگر جیالوں کے خلاف مظفرگڑھ میں جلسے کے دوران درج کی گئی ایف آئی آر کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے کسی ایک جیالے کو بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی، پنجاب اسمبلی کے منتخب رکن علی حیدر گیلانی اور دیگر جیالوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج آمریت نہیں تو اور کیا ہے؟، عام آدمی سے رکن اسمبلی تک کوئی پنجاب پولیس کے مظالم سے محفوظ نہیں، مظفرگڑھ جلسے کے شرکاء کا راستہ روکا گیا اور احتجاج پر پولیس نے خود مقدمہ درج کرلیا، پی ٹی آئی حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے، پنجاب میں جیالوں کے خلاف سیاسی انتقام ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکتا۔


خبر کا کوڈ: 826700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826700/بلاول-بھٹو-زرداری-کا-علی-حیدر-گیلانی-سمیت-دیگر-جیالوں-کے-خلاف-ایف-آئی-آر-اخراج-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org