0
Monday 11 Nov 2019 11:01

والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے، ڈی پورٹ نہ کیا جائے، امریکی خاتون

والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے، ڈی پورٹ نہ کیا جائے، امریکی خاتون
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر 12 سال گزارنے والی امریکی معمر خاتون نے کہا ہے کہ ان کے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے، ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق 80 سالہ بزرگ امریکی خاتون کو آج پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 سے مانچسٹر روانہ کیا جائے گا، خاتون مرے موڈ نے ڈی پورٹ ہونے سے انکار کرنے کے بعد ایئر پورٹ کو مسکن بنا لیا ہے۔ بزرگ خاتون نے بیان دیا ہے کہ ان کے والد کی قبر پنجاب کے تاریخی شہر ٹیکسلا میں ہے اس لئے وہ پاکستان سے نہیں جائیں گی، تاہم آج انہیں واپس مانچسٹر بھیجنے کی کوشش کی جائے گی۔ خاتون کا ایف آئی اے اہلکاروں سے یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ان کے وکیل سے بات کریں، تاہم ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل ہے تو انہیں یہاں آ کر اجازت نامہ دکھانا چاہیئے۔

امریکی خاتون 2001ء میں 6 ماہ کے ویزے پر پاکستان آئی تھیں، تاہم انہوں نے ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود 12 سال پاکستان میں غیر قانونی طور پر گزارے، آخر کار 2013ء میں خاتون کو بلیک لسٹ کر کے پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ گذشتہ روز وہ ایک بار پھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 کے ذریعے مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھیں، امیگریشن کے وقت معلوم ہوا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، چناںچہ انہیں ڈی پورٹ کیا گیا، تاہم وہ پی آئی اے عملے کی غلطی سے بجائے ڈی پورٹ ہونے کے ہوٹل پہنچ گئیں، جس پر ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیا۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے امریکی سفارت خانے کے عملے کو بھی ائیر پورٹ طلب کیا تھا، امریکی سفارتی عملہ بھی ڈی پورٹ ہونے والی خاتون مسافر کو واپس بھیجنے کی کوشش میں مصروف رہا۔
 
خبر کا کوڈ : 826719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش