QR CodeQR Code

اسلام آباد، آزادی مارچ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کی پولیس ہیڈ کوارٹر میں خودکشی کی کوشش

11 Nov 2019 11:49

پولیس حکام کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والا اہلکار ہیڈکانسٹیبل صدیق خان ہے، جس کا علاج اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی سیکیورٹی کے سلسلے میں تعینات پولیس اہلکار نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں خودکشی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا اہلکار چھٹی لینا چاہتا تھا، اس کے لیے اعلیٰ افسران کو چھٹی کی درخواست بھی دی تھی۔ تاہم افسران نے چھٹی کی درخواست پر اہلکار کی سرزنش کی، جس پر اہلکار نے دلبرداشتہ ہو کر گلے پر بلیڈ پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ فرنٹیئر ریزرو پولیس اہلکار کی اس حرکت پر ڈسٹرک انسپکٹر جنرل آپریشنز نے روایتی نوٹس لے کر ایس پی انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ پولیس حکام کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والا اہلکار ہیڈکانسٹیبل صدیق خان ہے، جس کا علاج اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 826742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826742/اسلام-آباد-آزادی-مارچ-ڈیوٹی-پر-تعینات-اہلکار-کی-پولیس-ہیڈ-کوارٹر-میں-خودکشی-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org