0
Monday 11 Nov 2019 12:05

پشاور میں ہڑتال ختم، ڈاکٹروں نے او پی ڈی ایز میں مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا

پشاور میں ہڑتال ختم، ڈاکٹروں نے او پی ڈی ایز میں مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ہشاور میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، ڈاکٹروں نے او پی ڈی ایز میں مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا ہے۔ او پی ڈیز کے کُھلتے ہی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ختم ہوتے ہی ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہیں، جبکہ آپریشنز تھیٹرز میں بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور میں 47 روز سے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان ڈاکٹروں کے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین عالمگیر یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی نے ہمارے مطالبات پر وزراء کی کمیٹی بنا دی ہے جس میں وزیر قانون سلطان محمد خان کمیٹی کے کنوینئر، جبکہ وزیر خوراک قلندر لودھی اور توانائی کے وزیر عمر ایوب کے علاوہ سیکریٹری ہیلتھ، جبکہ تین ارکان گرینڈ ہیلتھ الانس سے کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ عالمگیر یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دو مہینے میں کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ ڈاکٹروں کے تمام مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے، جس کی بنا پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 826746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش