0
Monday 11 Nov 2019 12:45

نواز شریف کا نام آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جائے گا، چوہدی سرور

نواز شریف کا نام آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جائے گا، چوہدی سرور
اسلام تائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کا نام آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا جائے گا جس کے بعد علاج کے لئے جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں اور اس سلسلے میں کوئی سیاست نہیں کررہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق ایک میڈیکل بورڈ بنایا گیا کیوں کہ ہم اس حوالے سے کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے۔ کرتارپور راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقلیتوں کے لئے کرتار پور کی طرح دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہیں کھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں سے ڈرتے ہوئے مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے جبکہ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم قائد اعظم کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ دیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں آزاد خیالات کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 826762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش