QR CodeQR Code

ٹڈی دل حملے پر وزیر زراعت کا کراچی والوں کو انوکھا مشورہ

11 Nov 2019 15:53

وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی، لہٰذا کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں، کراچی کے شہری ٹڈی دل سے کڑاہی اور بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے، لہٰذا فائدہ اٹھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ٹڈی دل سے پریشان نہ ہوں بلکہ کڑاہی اور بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹڈی دل کے حملے پر سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جا رہی ہے، ٹڈی دل نے کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا، محکمہ زراعت کی ٹیموں نے صبح ملیر کے زرعی علاقوں کا دورہ کیا تھا، تاہم ملیر کے کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی، لہٰذا کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں، کراچی کے شہری ٹڈی دل سے کڑاہی اور بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے، لہٰذا فائدہ اٹھائیں۔


خبر کا کوڈ: 826786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826786/ٹڈی-دل-حملے-پر-وزیر-زراعت-کا-کراچی-والوں-کو-انوکھا-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org