0
Monday 11 Nov 2019 16:14

آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سے ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی شروع

آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سے ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی شروع
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے قانون سازی شروع کردی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کو ٹیکس نظام میں لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس سمیت پبلک کو آن لائن ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والے تمام اداروں سے باقاعدہ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے محکمے نے قانون سازی کا آغاز بھی کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ آن لائن ٹرانسپورٹ سے دیگر صوبوں کی نسبت کم ٹیکس وصول کیا جائے گا جب کہ آن لائن ہائی ایس کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی اور ہائی ایس کو ٹیکس نظام میں لایا جائے گا، اس سلسلے میں سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بل پر غور کیا جائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ آن لائن ہائی ایس سروس کو محکمہ ٹرانسپورٹ نے سروس کی اجازت دے دی ہے، ہم عوام کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 826787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش