0
Monday 11 Nov 2019 17:44

پاکستان میں سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھنے لگے

پاکستان میں سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھنے لگے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سوشل میڈیا کے ذریعے جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھنے لگے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے صرف خواتین کو ہی نہیں بلکہ مردوں کو بھی جنسی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کا شکار ہونیوالے انتہائی اقدام اٹھانے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور کمیونیکیشن کیلئے استعمال ہونیوالا ذریعہ سوشل میڈیا اب خطرناک صورتحال سے دو چار ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کی مدد سے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں دو ہزار اٹھارہ میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے گیارہ اور رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پندرہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال پانچ مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اب تک ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چار مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کے کیسز کیلئے قائم سائبر کرائم ونگ کسی بھی درخواست کی تصدیق کے بعد انکوائری میں تبدیل کرتا ہے جس کی وجہ سے جعلی درخواستیں ملنے کا رحجان بہت کم ہے۔  حکام کے مطابق درخواست ملنے پر فوری کارروائی کی جاتی ہے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 826807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش