0
Monday 11 Nov 2019 18:01

پنجاب میں 46 سو این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی

پنجاب میں 46 سو این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ہدایت پر پنجاب میں این جی اوز کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اب تک 4600 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔ ایس او پیز پر پورا نہ اترنے پر پنجاب بھر میں 4600 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے، جن میں لاہور کی 224 این جی اوز شامل ہیں۔ صوبہ بھر میں این جی اوز کی تعداد 8000 سے کم ہو کر 3100 پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق این جی اوز کی آڈٹ رپورٹس کلئیر نہ ہونے، نامکمل پراگریس رپورٹس اور ٹارگٹس پورا نہ کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔ این جی اوز کو قواعد و ضوابط میں لانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 826810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش