QR CodeQR Code

حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ خود کرے، نیب

11 Nov 2019 18:23

نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت صوابدیدی اختیار کے تحت نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ کرے، مختلف کیسز میں وفاقی حکومت پہلے بھی صوابدیدی اختیار استعمال کرچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو جواب بھیج دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو جواب بھیج دیا جس میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے لیا ہے، وفاقی حکومت کو سفارش کرتے ہیں کہ فیصلہ خود کرے۔ نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت صوابدیدی اختیار کے تحت نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ کرے، مختلف کیسز میں وفاقی حکومت پہلے بھی صوابدیدی اختیار استعمال کرچکی ہے۔ 

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست دی گئی تھی اور وزارت داخلہ نے معاملہ ایک خط کے ذریعے نیب کے پاس بھیج دیا تھا تاہم اب نیب کے جواب کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر وزارت داخلہ کے پاس آگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 826812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826812/حکومت-نواز-شریف-کا-نام-سی-ایل-سے-نکالنے-فیصلہ-خود-کرے-نیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org