0
Monday 11 Nov 2019 18:29

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزراء تقسیم ہوگئے

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزراء تقسیم ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد وفاقی وزراء نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی ہے۔ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر حکومت میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے میں نوازشریف کا باہر جانا زیادتی ہوگی اور سب وزرا کا اس فیصلے پر اتفاق کرنا مشکل ہے، متعدد وفاقی وزراء نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے اور کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں۔ وزیر سائنس نے کہا کہ نواز شریف دوران اقتدار اتنے مصروف رہے کہ اپنے علاج کے لئے اسپتال نہیں بنا سکے، اس پر مسلم لیگ (ن) کو پہلے قوم سے معافی مانگی چاہیے کہ (ن) لیگ اپنے دور میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نوازشریف کا علاج ہو سکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کا بیانیہ ہے کہ نوازشریف کو باہر بھیجا جائے کیونکہ ملک میں ایسا کوئی اسپتال نہیں ہے، نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو مر جانے کو ترجیح دیتا یہ نہ کہتا کہ یہاں میرے علاج کے لیے اسپتال نہیں، بہرحال یہ بدقسمتی ہے، دیکھتے ہیں پارٹی اس معاملے میں کیا فیصلہ کرے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تاحال کابینہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی، اگر ان کا نام ای سی ایل میں ہے تو اسے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے، ابھی تک ایسی کوئی سمری کل کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
خبر کا کوڈ : 826813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش