0
Monday 11 Nov 2019 19:41

طاہرالقادری کے دونوں صاحبزادوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف

طاہرالقادری کے دونوں صاحبزادوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دونوں صاحبزادوں حسن محی الدین اور حسین محی الدین کے خلاف نیب لاہور میں منی لانڈرنگ کی انکوائری کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادوں کیخلاف سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے نیب کو شکایت کی تھی۔ فنانشل یونٹ نے 30 جون 2016ء کو حسین اور حسن محی الدین کی مشکوک ٹرانزیکشنز سے متعلق نیب کو آگاہ کیا تھا، جس کے بعد انکوائری شروع کی گئی تھی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 جون 2015ء کو طاہر القادری کے صاحبزادوں کے اکاﺅنٹ میں 14 اعشاریہ 028 ملین روپے کی رقوم محمود شاہ اور اکبر علی کے جوائنٹ اکاﺅنٹ سے جمع کرائی گئیں۔ اس کے بعد بھی اسی جوائنٹ اکاﺅنٹ سے رقوم منتقلی کا سلسلہ جاری رہا۔ نیب لاہور کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادوں کو بارہا طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، نیب کی جانب سے حسین اور حسن محی الدین سے تمام تر بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا، جو نیب لاہور کو فراہم نہیں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 826833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش