0
Monday 11 Nov 2019 21:06

ایم کیو ایم کے مفرور رہنما بابر غوری کیخلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ

ایم کیو ایم کے مفرور رہنما بابر غوری کیخلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مفرور رہنما کے خلاف نیب نے گھیرا مزید تنگ کردیا ہے، سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے، بابر غوری وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ تھے، نیب نے ان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں پورٹ قاسم اتھارٹی سے 2008ء میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ بابر غوری نے اپنے دور میں 870 غیر قانونی بھرتیاں کیں، اس کے علاوہ انہوں نے من پسند افسران کو گریڈ 19 اور 20 میں ترقیاں بھی دیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر بابر غوری کے خلاف ایک نیب ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے، جس میں انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے۔ پچھلے برس بابر غوری و دیگر کے خلاف 3 ارب وپے سے زائد کی کرپشن کے الزام کے تحت نیب کی جانب سے دائر کیا گیا ریفرنس احتساب عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرلیا تھا اور ایم کیو ایم رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے تھے۔ ملزمان پر 2012ء میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام تھا، جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ کا نقصان پہنچا تھا۔
خبر کا کوڈ : 826851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش