0
Monday 11 Nov 2019 21:33

رہبر کمیٹی کا فیصلہ ہی اے این پی کا ہوگا، اسفندیار ولی خان

رہبر کمیٹی کا فیصلہ ہی اے این پی کا ہوگا، اسفندیار ولی خان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے جو فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی، وہی اے این پی کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات مطابق انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگر رہبر کمیٹی کوئی متفقہ فیصلہ نہیں کرتی ہے تو پھر اے این پی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی کسی قسم کی انتہا پسندی پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی اُسے ایک لمحے کیلئے بھی برداشت کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے این پی کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ اسفندیار ولی خان نے نام لئے بغیر کہا کہ کرتار پور کا کھلنا خوش آئند ہے لیکن ایک طرف راہداریاں کھل رہی ہیں تو دوسری طرف باڑ لگائی جا رہی ہے۔ اے این پی کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان اور افغانستان میں بد اعتمادیاں موجود ہیں، لیکن ان کا خاتمہ مل بیٹھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 826853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش