0
Monday 11 Nov 2019 21:58

نجی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بند نہیں کیا جا رہا، سوشل میڈیا پر غلط خبریں چل رہی ہیں، اویس شاہ

نجی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بند نہیں کیا جا رہا، سوشل میڈیا پر غلط خبریں چل رہی ہیں، اویس شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ نجی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بند نہیں کیا جا رہا، سوشل میڈیا پر اس متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ کراچی میں عوام کو سفری سہولیات دینے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز ایئر لفٹ اور ایس ڈبلیو وی ایل کی سروس کو بند نہیں کیا جارہا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ آئن لائن بس سروس کو ٹرائل بنیاد پر چلانے کی اجازت دی تھی، فی الحال یہ کمپنیز رجسٹرڈ نہیں ہیں اور نہ ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت کا قانون ہے اس پر تو سب کو چلنا ہوگا کیونکہ کاروبار چلنے کے بعد قانون پر بھی عمل کرنا ہوتا ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر کرنے کیلئے دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے کراچی والوں کو جلد خوشخبری بھی ملے گی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ محمد اختر غوری نے اس ضمن میں بتایا کہ سیول اور ایئرلفٹ بند نہیں ہوگی، ہم نے رجسٹریشن کا نوٹس دیا تھا لیکن بند کرنے کا نہیں البتہ رجسٹریشن نہ ہوئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانی و مالی نقصان ہوگیا تو کون جواب دے گا۔ دوسری جانب نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ میں کمپنی رجسٹرڈ ہے اور ہم بھاری ٹیکس بھی ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 826857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے